شام میں مقامات مقدسہ کی زیارات کے بارے میں مذاکرات کے لئے ایرانی وفد شام روانہ


شام میں مقامات مقدسہ کی زیارات کے بارے میں مذاکرات کے لئے ایرانی وفد شام روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ حج و زیارت کا کہنا ہے کہ شام میں موجود مقامات مقدسہ کی زیارت کے لئے راہ ہموار کرنے کی غرض سے ایران کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک وفد شام بھیجا جائے گا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ حمید محمدی نے شامی وزیر سیاحت سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ شام میں موجود مقامات مقدسہ بالخصوص حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی زیارت کے لئے راہ ہموار کرنے کی غرض سے ایرانی اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک وفد شام بھیجا جائے گا۔

حمید محمدی نے شامی وزیر سیاحت سے کہا: شام اور ایران کے مشترکہ دشمنوں کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کی عوام شام میں موجود مقامات مقدسہ کی زیارت سے محروم ہوگئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد زائرین کے لئے مقامات مقدسہ کی راہ ہموار ہوجائے۔

انہوں نے مزید کہا: اسلامی جمہوریہ ایران سے زائرین عراق میں موجود مقامات مقدسہ کی زیارت کے لئے منظم انداز میں جاتے ہیں، اسی طرح نہایت منظم انداز میں شام بھی جانا چاہتے ہیں۔

حمید محمدی کا کہنا ہے کہ  وزارت حج و زیارت کی ذمہ داری ہے کہ زائرین کے لئے شام میں سیکورٹی اور دوسری اہم ضروریات کا بندوبست کرے لہذا تہران نے اسی سلسلے میں شامی حکومت سے مذاکرات کرنے کیلئے ایک وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایرانی حکام کا وفد شامی وزارت سیاحت سے ایرانی زائرین کی سیکورٹی، ٹرانسپورٹ اور رہائشی امکانات وغیرہ کے بارے میں بات چیت کرے گے۔

حمید محمدی نے مزید کہا: امید ہے کہ رواں سال اسلامی جمہوریہ ایران سے زائرین شام میں موجود مقامات مقدسہ بالخصوص حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی زیارت کا شرف حاصل کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ شام میں تکفیری دہشت گردوں کی مسلط کردہ جنگ کی وجہ سے شام اور ایران کی حکومتوں نے کس ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آنے کی خاطر ایرانی زائرین پر شام میں موجود مقامات مقدسہ کی زیارات پر پابندی عائد کردی تھی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری