تہران ریفائنری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


تہران ریفائنری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ایران کے دارالحکومت تہران کے جنوب میں واقع تیل ریفائنری میں لگی آگ پر 15 فائر بریگیڈ کی کوششوں سے 4 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے جنوب میں واقع تیل ریفائنری میں آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی جس کی وجہ سے آگ زور پکڑتی گئی اور ریفائنری کے بعض سیکشنز میں سرایت کر گئی۔

آگ کو بجھانے کیلئے تقریبا 15 فائر بریگیڈ بروقت جائے وقوعہ پہنچ گئے اور 4 گھنٹے مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری