شام کے شہر الباب میں شامی فوج کی پیش قدمی

خبر کا کوڈ: 1311037 خدمت: دنیا
الباب

شام کے شہر الباب میں موجود حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس شہر میں شامی فوج کی پیش قدمی مسلسل جاری ہے اور دہشت گردوں کے قبضے سے 3دیہات آزاد کرالئے گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی سرکاری فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی سرکاری فوج نے الباب کے علاقے میں پیش قدمی کرتے ہوئے 7 کلو میٹر کا علاقہ دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

فوج کا کہنا ہے کہ الباب کے 3 اہم دیہات دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالئے گئے ہیں۔

ترک روزنامہ حریت کا کہنا ہے کہ الباب میں شامی فوج کے سامنے حکومت مخالف مسلح عناصر کو شکست کا سامنا ہے اور الباب کے کئی علاقوں سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے فرار ہو رہے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں