برطانیہ اور ترکی کے درمیان 10 کروڑ پاونڈ کے دفاعی معاہدے


برطانیہ اور ترکی کے درمیان 10 کروڑ پاونڈ کے دفاعی معاہدے

برطانوی وزیراعظم تھریسامے اور ترک وزیراعظم علی ین یلدرم کی ملاقات میں برطانیہ اور ترکی کے درمیان 10 کروڑ پاﺅنڈ کے دفاعی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، معاہدے کے طے پا جانے کا اعلان برطانوی وزیراعظم تھریسامے اور ترک وزیراعظم علی ین یلدرم نے ملاقات میں کیا۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے سرکاری دورے پر ترکی میں موجود ہیں۔

لڑاکا طیارے بنانے کیلئے برطانوی بی اے ای سسٹمز سے معاہدے پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔

یلدرم نے اس موقع پر کہا کہ ترکی اور برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹیز مشترکہ مشقیں کریں گی۔

ملاقات میں دہشت گردی اور فتح اللہ گولن کے حامیوں کے خلاف جنگ پر بھی تبادلہ خیال اور باہم اتفاق ہوا۔

ترک وزیراعظم علی ین یلدرم نے برطانوی وزیراعظم سے برطانیہ میں گولن کے حامیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی۔

رہنماؤں نے پناہ گزینوں  کے حوالے سے امریکہ کی نئی پالیسیوں کے بارے میں تبصرہ کیا کہ پناہ گزینوں کا مسئلہ دیواریں کھڑی کرنے سے حل نہیں ہوگا۔

اس زمرے میں برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں پر پابندی لگانے کے فیصلے کا امریکہ خود ذمہ دار ہوگا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری