اسرائیل کی جاری جارحیت سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید


اسرائیل کی جاری جارحیت سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

غاصب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان جام شہادت نوش کرگیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شمال مغربی کنارے میں صہیونی فوج کی جنین کیمپ کے قریب ہونے والی جھڑپوں میں ایک اور فلسطینی نوجوان جام شہادت نوش کرگیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے دستوں نے آج اتوار کو علی الصبح شمال مغربی کنارے پر دھاوا بول دیا اور 3 فلسطینوں کو زد و کوب کرکے زخمی کردیا۔

واضح رہے کہ فلسطین میں غاصب صہیونی فوج روزانہ کی بنیاد پر مسلمانوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے جس کی وجہ اب تک سینکڑوں نہتے فلسطینی شہید یا زخمی ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ 2015 سے اب تک فلسطین کے مسلمانوں اور غاصب صہیونی فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطین انتفاضہ کے آغاز سے اب تک 279 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری