دمشق کی تاریخ میں پانی کے سب سے طویل بحران کا خاتمہ/ تکفیری فرار، عین الفیجہ چشمہ فوج کے زیر کنٹرول


دمشق کی تاریخ میں پانی کے سب سے طویل بحران کا خاتمہ/ تکفیری فرار، عین الفیجہ چشمہ فوج کے زیر کنٹرول

شامی فوج نے عین الفیجہ کے چشمے کے اطراف سے دہشت گردوں کا مکمل طور پر صفایا کرتے ہوئے چشمے کے مضافات میں نصب کئے گئے کئی بموں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف ایک منفرد کارروائی کرتے ہوئے دہشگردوں کو زبردست شکست دی ہے اور عین الفیجہ پر شامی قومی پرچم نصب کیا گیا ہے۔

سرکاری فوج نے عین الفیجہ میں موجود دہشت گردوں کے ذریعے نصب شدہ کئی بموں کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ عین الفیجہ سے دہشت گردوں کی پسپائی کے بعد اب دمشق میں پانی کا بحران ختم ہوگیا ہے۔

عین الفیجہ پر تکفیری دہشت گردوں نے قبضہ کرکے دمشق کے 6 میلین آبادی پر پانی بند کردیا تھا۔

تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے شامی شہری 35 دنوں تک پانی جیسی نعمت سے محروم تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری