ڈیرہ بگٹی: کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دئے


ڈیرہ بگٹی: کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دئے

ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر لعل دین بگٹی نے اپنے چھ ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، کمانڈر لعل دین بگٹی نے اپنے ہتھیار قبائلی رہنما میرعطا اللہ کلپربگٹی اور ایف سی حکام کے حوالے کئے ہیں۔

اس موقع پر کمانڈر لعل دین بگٹی نے اعتراف کیا کہ ہم بھٹکے ہوئے تھے کیونکہ ہمیں ملک دشمنوں کی طرف سے ورغلایا گیا تھا اور ہم ان کی باتوں میں آ گئے تھے۔

لیکن اب ایک پاکستانی ہونے کے ناطے، ہم بھی ملک قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر ایف سی حکام نے ہتھیار ڈالنے والے قبائلیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہم راہ راست پر آنے والے فراریوں کو دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، کمانڈر لعل دین بگٹی اور ساتھیوں کی جانب سے جمع کروائے گئے ہتھیاروں میں چار ایس ایم جی رائفل، ایک بارہ بور بندوق، تین سو سے زائد گولیاں اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری