تعز پر سعودی فورسز کے حملے پسپا

خبر کا کوڈ: 1311590 خدمت: اسلامی بیداری
سعودی به تعز

یمن کے صوبہ تعز میں یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے سعودی اتحادیوں کے حملوں کو پسپا کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحادی افواج نے یمن کے  صوبہ تعز پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا تاہم یمنی سرکاری فوج نے جوابی کارروائی کرکے اسے پسپا کردیا ہے۔

یمنی ذارئع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یمن کی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے آل سعود کے اتحادی افواج کے حملوں کو بری طرح ناکام بنا دیا ہے۔

اتحادی فوج نے یمن کے الحدید، الکدحه، اور الخضراء پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتے ہفتے کو بھی یمنی سرکاری فوج نے انہیں علاقوں میں آل سعود کے اتحادی افواج کے کئی حملوں کا پسپا کردیا تھا۔

دوسری طرف یمنی فوج نے  نجران کے علاقے میں آل سعود کے مختلف ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج نے نجران میں واقع بلیالین نامی سعودی عرب کے فوجی کیمپ پر حملہ کردیا ہے جس کی وجہ سے سعودی افواج کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

ہفتے کے روز بھی یمنی سرکاری فوج نے  نجران میں واقع السدیس نامی کیمپ پر حملہ کرکے متعدد سعودی اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔

    تازہ ترین خبریں