ٹرمپ بمقابلہ عدلیہ / پوری دنیا گومگو کی کیفیت میں، امریکی پھر سے سراپا احتجاج + حکم نامہ


ٹرمپ بمقابلہ عدلیہ / پوری دنیا گومگو کی کیفیت میں، امریکی پھر سے سراپا احتجاج + حکم نامہ

نیوریاک اور ورجینیا کی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 7 مسلمان ممالک اور تارکین وطن کے حوالے سے پابندی کے حکم نامے پر عمل درآمد روک دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکی شہر نیویارک کی عدالت نے صدر ٹرمپ کے اس حکم نامے پر عبوری طور پر عملدرآمد روک دیا ہے جس کے تحت سات ممالک سے مسلمانوں کی امریکی آمد پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن اور 7مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط کیےتھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو آرڈر کا مقصد شدت پسندوں کو امریکہ سے دور رکھنا اور امریکی فوج کی تعمیر نو ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم نامے کا عکس

بعد ازاں گزشتہ روز اسی حکم نامے کی پاسداری کرتے ہوئے، امریکہ میں جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پرمتعدد پناہ گزینوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

تاہم لوگوں کے ایئرپورٹس پر پھنسنے کے بعد نیویارک کی ایک عدالت نے ایک درخواست پر حکم سناتے ہوئے پھنسے تارکین وطن کو نکالنے اور صدر کی جانب سے عائد کردہ عارضی پابندی پر عمل روکنے کا حکم دیا۔

ذرائع کے مطابق، ورجینیا کی ایک عدالت نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کو عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم دیا۔

ورجینیا کی عدالت نے ڈلاس ایئرپورٹ پر امریکا کے مستقل رہائشی تارکین وطن کو حراست میں لینے کے بعد آئندہ 7 دن کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات معطل کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حکم جاری کرنے کے بعد امریکا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر 2 ہزار سے زائد افراد نے مظاہرہ کر کے اپنے صدر کے نئے حکم نامے کی مذمت کی۔

جب کہ دیگر ممالک میں بھی ٹرمپ پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے سلسلے شروع ہوگئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری