حشد الشعبی کی داعش کیساتھ دوبدو لڑائی/ موصل آپریشن سے متعلق تسنیم کی خصوصی ویڈیو رپورٹ


حشد الشعبی کی داعش کیساتھ دوبدو لڑائی/ موصل آپریشن سے متعلق تسنیم کی خصوصی ویڈیو رپورٹ

تسنیم نیوز کے نمائندے نے موصل آپریشن میں عراقی عوامی رضاکار فورسز کے ساتھ ملکر داعش کے ساتھ دوبدو لڑائی کی خصوصی ویڈیو رپورٹ دی ہے جو قارئین کے پیش خدمت ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، موصل آپریشن کے آغاز کو تقریبا 100 دن گزرچکے ہیں جس دوران عراقی افواج اور عوامی رضاکار فورسز نے وسیع پیمانے پر علاقوں کو آزاد کرکے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

بعض ذرائع نے اس سے پہلے موصل آپریشن کے طویل ہونے کی خبر دی تھی تاہم اب مشاہدہ کیا جارہا ہے کہ عراقی فوج، فیڈرل پولیس، عوامی رضاکار حشد الشعبی اور پیشمرگہ فورسز اس آپریشن کے آغاز سے اب تک سینکڑوں مربع کلومیٹر اور درجنوں دیہاتوں کو دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کراچکے ہیں اور اس شہر کے مرکز کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موصل آپریشن میں سب سے اہم تلعفر اور اس کے اطراف کے علاقے اور دیہات کی آزادی تھی جو عراق کے جوانوں کی کوششوں سے آزاد ہوگئے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے نمائندے عراقی عوامی رضاکار فورسز کے ساتھ آپریشن میں شانہ بشانہ رہے ہیں اور اس آپریشن سے مسلسل رپورٹنگ کرتے آرہے ہیں۔

حشدالشعبی کی تلعفر کے مضافات میں واقع "بیلونہ" نامی دیہات کی آزادی کی ویڈیو مشاہدہ کریں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری