بھارت کا 2 پاکستانی جاسوسوں کی گرفتاری کا دعویٰ


بھارت کا 2 پاکستانی جاسوسوں کی گرفتاری کا دعویٰ

بھارتی خفیہ ایجنسی انٹیلی جنس بیورو نے اسٹرٹیجک معلومات پاکستانی ہینڈلرز کو منتقل کرنے کے شبے میں 2 مشتبہ جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ممبئی حملہ کیس ہو یا اڑی حملہ، بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو ہی مورد الزام ٹھہرایا لیکن اپنے جھوٹے الزام کبھی ثابت نہ کر پایا۔  

اب ایک تازہ واقعہ میں دو افراد کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر کے ان کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی انٹیلی جنس بیورو کا کہنا ہے کہ مذکورہ مشتبہ افراد تھر ایکسپریس کے ذریعے پاکستان میں اپنے ہینڈلرز کو کئی اسٹرٹیجک معلومات فراہم کر چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مشتبہ افراد کو ریاست راجستھان میں بھگت کی کوٹھی ریلوے اسٹیشن سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تھر ایکسپریس میں سوار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ دونوں مشتبہ افراد کو مزید تحقیقات کے لئے جے پور منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں مشتبہ افراد تھر ایکسپریس کے ذریعے پاکستان میں اپنے ہینڈلرز کو کئی اسٹرٹیجک معلومات فراہم کر چکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری