کینیڈا، مسجد پر حملہ 5 افراد شہید + تصاویر


کینیڈا، مسجد پر حملہ 5 افراد شہید + تصاویر

کینیڈا میں ایک مسجد پر ہونے والے حملے میں کم سے کم 5 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق، کیوبیک کینیڈا میں ایک مسجد پر مسلح حملے کے نتیجے میں کم سے کم 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، کینیڈا کی پولیس نے اس سے دہشت گردانہ اور بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 3 مسلح حملہ آوروں نے مسجد پر حملہ کردیا، حملے کے وقت مسجد میں 40 نماز گزار موجود تھے۔

یہ حملہ کیوبک کے سینٹ نامی روڈ پر  ایک اسلامی مرکز پر کیا گیا ہے۔

کیوبک پولیس کا کہنا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے، حملے کے فورا بعد مسجد سے تمام نماز گزاروں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری