عراقی پارلیمنٹ میں امریکیوں کے عراق میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ


عراقی پارلیمنٹ میں امریکیوں کے عراق میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ

عراقی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کے بارے میں کمیٹی نے امریکہ میں اپنے شہریوں کے داخلے پر پابندی کے بعد امریکیوں کے عراق میں داخلے پرفوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایران کے امریکہ کو دندان شکن جواب کے بعد عراقی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور نے امریکہ میں اپنے شہریوں کے داخلے پر پابندی کے رد عمل میں امریکیوں کے عراق داخلے پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بات کمیٹی کے نائب سربراہ حسن شویرد نے بغداد میں ایک غیرملکی نیوزایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 مسلمان ممالک ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے شہریوں پر 90 دن (یعنی 3 ماہ) تک امریکہ کے ویزے جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جس کا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران نے امریکہ کے سامنے گڑگڑانے کے بجائے اعلان کر دیا ہے کہ جب تک ایرانی امریکہ داخل نہ ہو سکیں گے، امریکیوں کے ایران داخلے پر بھی پابندی ہو گی۔

اب عراقی پارلیمنٹ میں بھی یہی مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب تک عراقی امریکہ داخل نہ ہو سکیں گے، امریکیوں کے بھی عراق داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری