اغوا شدہ جوان سال بینکر کی لاش خانیوال سے برآمد


اغوا شدہ جوان سال بینکر کی لاش خانیوال سے برآمد

ملتان سے دو روز قبل اغوا کیئے جانے والے شیعہ بینکر سید عدنان ترمذی کی لاش خانیوال سے برآمد ہوئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ملتان سے دو روز قبل اغوا کیئے جانے والے شیعہ بینکر سید عدنان ترمذی کی لاش خانیوال سے برآمد ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر بتایا جا رہا ہے کہ بینکنگ کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے سید عدنان ترمذی کو دو روز قبل کالعدم سپاہ صحابہ نے اغوا کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق عدنان ترمذی کو کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت کی جانب سے کئی عرصہ سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی تھیں۔

انہی دہشتگردوں  نے دو روز قبل عدنان ترمذی کو اغواء کرکے قتل کردیا اور ان کی لاش خانیوال میں راون پولیس اسٹیشن کے قریب پھنک دی۔

اس طرح ایک اور بےگناہ پاکستانی تکفیری سوچ کا شکار ہو گیا، ایک ایسا تعلیم یافتہ نوجوان جو کل پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتا تھا لیکن اسلام، پاکستان اور انسانیت دشمنوں کو یہ کہاں گوارہ تھا۔

دھیان رہے کہ ظلم کی داستان نئی نہیں ہے۔ عدنان ترمذی کے خاندان کے دو افراد پہلے ہی کالعدم جماعت کے دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری