نجی ایئر لائن "سیرینہ" نے اندرون ملک اپنی سروس کا آغاز کردیا


نجی ایئر لائن "سیرینہ" نے اندرون ملک اپنی سروس کا آغاز کردیا

سیرینہ ایئرلائن کی پہلی پرواز ای آر 503 اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رات 8 بجے کراچی کے لیے روانہ ہوئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، سیرینہ ایئرلائن کی پہلی پرواز ای آر 503 بوئنگ 800۔737 پر اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رات 8 بجے کراچی کے لیے روانہ ہوئی۔

اس موقع پر کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر(سی او او) ریٹائرڈ ایئر کموڈور خالد بشیر بھی موجود تھے۔

خالد بشیر کے مطابق ابتدائی طور پر کمپنی نے 4 بوئنگ 800۔737 طیاروں سے اندرون ملک پروازوں کا آغاز کیا ہے۔

اس میں سے 2 نئے جب کہ 2 پانچ سال پرانے طیارے ہیں۔

ایئر کموڈور (ر) خالد بشیر کا کہنا تھا کہ سیرین ایئر کی پروازیں اندرون ملک کراچی اور اسلام آباد سمیت لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد کے لیے ہوں گی البتہ اسکردو کے لیے مارچ میں سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

اندرون ملک پروازوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سی او او نے بتایا کہ کراچی سے اسلام آباد یومیہ بنیادوں پر پروازیں ہوں گی۔

جبکہ کراچی سے پشاور اور کراچی سے فیصل آباد کے لیے ہفتے میں 4 پروازیں ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی فضائی کمپنی میں تجربہ کار عملہ اور بہتر تربیت حاصل کرنے والی ایئرہوسٹسز شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)، شاہین ایئر اور ایئر بلیو جیسی فضائی کمپنیاں اندرون ملک پروازوں کی سروس فراہم کرتی تھیں۔

سیرینہ ائیرلائن کے باقاعدہ آغاز کے بعد ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو بہتر ہوائی سروس کی امید ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری