ترک فوج کی داعش کے ساتھ جھڑپوں میں ایک ترک فوجی، 20 داعشی ہلاک


ترک فوج کی داعش کے ساتھ جھڑپوں میں ایک ترک فوجی، 20 داعشی ہلاک

ترک فوج کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں ترک فضائیہ کے حملوں میں کم سےکم 20 داعشی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترک فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں موجود داعشی دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں پر کئے جانے والے حملوں میں کم سےکم 20 داعشی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترک فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک لڑاکا طیاروں نے شمالی شام میں داعش کے زیر استعمال ایک عمارت کو نشانہ بنا کر منہدم کردیا ہے۔

ترک جنگی جہازوں کے حملوں میں داعش کے کئی ٹھکانے تباہ اور متعدد اسلحے کے گوداموں کو بھی اڑا دیا گیا ہے۔

ترک فوج نے شمالی شام کے شہر الباب اور تدیف کے علاقوں میں فضائی کارروائیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں 20 داعشی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ترک ذرائع کے مطابق ایک ترک فوجی افسر بھی ان جھڑپوں میں مارا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی شام کے شہر الباب میں داعش کے خلاف لڑ رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری