یمنی فوج نے ایک اور سعودی بحری جہاز کو نشانہ بناکر تباہ کردیا


یمنی فوج نے ایک اور سعودی بحری جہاز کو نشانہ بناکر تباہ کردیا

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی بحری جنگی جہاز کو اس وقت تباہ کردیا جب وہ یمن کے انفراسٹرکچر اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہا تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمنی فوج نے عوامی رضاکار کمیٹیوں کی مدد سے ایک سعودی بحری جہاز کو تباہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی بحری جنگی جہاز کو اس وقت تباہ کردیا جب وہ یمن کے انفراسٹرکچر اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہا تھا۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ سعودی بحری جہاز کا نام "المدینہ" تھا۔

یمن کی بحری فوج اور کوسٹ گارڈ نے 21 جنوری کو سعودی بحری جہازوں کو خبردار کیا تھا کہ بین الاقوامی آبی گذرگاہوں کو یمن کے رہائشی علاقوں پر حملوں کیلئے استعمال نہ کریں۔

یمنی بحری فوج نے اس سے قبل کہا تھا کہ "دشمن کے بحری بیڑے بین الاقوامی گذرگاہوں کو یمن کے شہروں پر حملوں کیلئے استعمال کر رہا ہے، اور یہ امر بحیرہ احمر میں بین الاقوامی بحری بیڑوں کیلئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔

یمنی میزائل سسٹم نے گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں بھی ایک سعودی بحری جہاز کو نشانہ بنایا تھا جو "مخا" کے سواحل کی جانب گامزن تھا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنیوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران آٹھ سعودی بحری جہازوں کو تباہ کردیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری