برطانیہ اسلحہ فروخت کرنے کی لالچ میں خطے کے ممالک کے درمیان کشیدگی کا خواہاں


برطانیہ اسلحہ فروخت کرنے کی لالچ میں خطے کے ممالک کے درمیان کشیدگی کا خواہاں

سپاہ پاسداران کے سیاسی امور کے معاون نے برطانوی وزیراعظم کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بیان بازی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ اپنے اسلحے کے بازار کو گرم رکھنے کی خاطر خطے کو بد امنی اور عدم استحکام کی طرف دھکیل رہا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران فورس کے سیاسی امور کے معاون جنرل رسول سنایی‌راد کا برطانوی وزیر اعظم کے حالیہ ایران مخالف بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا: برطانوی وزیر اعظم نے دوسری مرتبہ سیاسی غلطی کی ہے، میرے خیال میں اس قسم کے بیانات نہایت غیر اخلاقی ہیں، برطانوی رہنما خطے میں اپنا اسلحہ فروخت کرنے کے درپے ہیں۔

سپاہ پاسداران کے جرنیل نے برطانیہ کی گرتی ہوئی اقتصادی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: برطانوی شہریوں کی اقتصادی حالت روز بروز بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے برطانیہ اپنی گزشتہ سیاسی پالیسی سے چشم پوشی کرنے پر مجبور ہورہا ہے۔

سپاہ پاسداران کے رہنما کا مزید کہنا تھا: برطانیہ خطے کے ممالک کے درمیان کشیدگی پھیلانے کی کوشش کررہا ہے تاکہ ان ممالک کو اپنا اسلحہ فروخت کرسکے۔

جنرل رسول سنایی‌راد کا کہنا تھا کہ برطانیہ پہلے بھی اس قسم کی حرکتیں کرچکا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری