ٹرمپ کو برطانیہ آنے سے روکنے کی پٹیشن پر لاکھوں افراد کے دستخط


ٹرمپ کو برطانیہ آنے سے روکنے کی پٹیشن پر لاکھوں افراد کے دستخط

ٹرمپ کو برطانیہ آنے سے روکنے کی پٹیشن پر لاکھوں افراد نے ایسے وقت میں دستخط کئے ہیں جب لندن کے پہلے مسلمان میئر نے ٹرمپ کی پالیسیوں کو شرمناک اور ظالمانہ قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ٹرمپ کے مسلم ممالک کے خلاف بیان اور اقدامات پر صرف امریکہ ہی نہیں، یورپ میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

لاکھوں برطانوی شہریوں نے ٹرمپ سے بیزاری اور ان کی پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے ان کو برطانیہ آنے سے روکنے کیلئے پٹیشن پر دستخط کر دیئے ہیں۔

برطانوی شہریوں نے پٹیشن سائن کرکے حکومت کے آگے مطالبہ رکھا ہے کہ وہ ٹرمپ کو برطانیہ نہ آنے دیں۔

جبکہ  برطانیہ کے پہلے مسلمان میئر صادق خان نے امریکا میں مہاجرین کے داخلے پر ٹرمپ کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ انتہائی شرمناک اور ظالمانہ ہے جبکہ تاریخ گواہ ہے کہ امریکہ مہاجرین کو خوش آمدید کہہ کر انہیں پناہ فراہم کرتا تھا۔

یہی نہیں، جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے بھی ٹرمپ کے فیصلے پر کہا ہے کہ مسلمانوں پر پابندی ناانصافی ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ کے پناہ گزینوں اور 7 مسلم ممالک کے باشندوں پر امریکہ آنے کی پابندی عائد کرنے کے اقدام کے خلاف دنیا بھر میں مختلف مذاہب اور رنگ و نسل کے لوگ سراپا احتجاج ہیں۔

اپنے خلاف احتجاج کی ہی صورت میں سہی، کم از کم ٹرمپ دنیا کے مختلف ممالک، مذاہب اور نسل سے تعلق رکھنے والے انسانوں کو متحد کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری