امریکی ہیلی کاپٹروں کی داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں لینڈنگ/ عراق: خاموش نہیں رہیں گے


امریکی ہیلی کاپٹروں کی داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں لینڈنگ/ عراق: خاموش نہیں رہیں گے

عراقی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے دفاع اور سلامتی امور کے رکن نے داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں امریکہ کے امدادی ہیلی کاپٹروں کی لینڈنگ کی خبر دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ عراقی پارلیمنٹ اس سلسلے میں خاموش نہیں رہے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے دفاع اور سلامتی امور کے رکن حسن سالم نے السومریہ ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کی: امریکی ہیلی کاپٹروں کی داعش کے زیر کنٹرول علاقوں میں لینڈنگ کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی امریکیوں نے عراق میں دہشتگردوں کو امداد فراہم کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہیلی کاپٹر دہشتگرد گروہوں کو اشیائے خورد و نوش، اسلحہ اور دیگر جنگی ساز و سامان لے جاتے ہیں اور اسی طرح ان گروہوں کے کارندوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے ہیں۔

حسن سالم نے کہا: ہم نے مسلح افواج کے چیف سے اس بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے لیکن حکومت کا جواب ہمیشہ کیلئے منفی ہوتا ہے اور اس طرح کے امریکی اقدامات کو رد کرتے آرہے ہیں، یہ ایسے موقع پر ہے کہ حزب اللہ عراق نے امریکی ہیلی کاپٹروں کی جانب سے عراق کی سالمیت اور حاکمیت کی خلاف ورزی سے متعلق ثبوت بھی فراہم کئے ہیں۔

انہوں نے تاکید کی: ہم اس سلسلے میں خاموش نہیں رہیں گے اور اس مسئلے کو پارلیمنٹ میں مورد بحث قرار دینے کی بھرپور کوشش کریں گے تاکہ امریکیوں کے ایسے اقدامات اور حکومت کی بے حسی اور خاموشی کی وجہ سے شہیدوں کا خون ضائع نہ جائے۔

بدر گروہ کے نمائندے ستار الغانم نے گزشتہ روز عراقی پارلیمنٹ میں انکشاف کیا کہ امریکی ہیلی کاپٹر "شینوک" نے ہفتہ کی شام 10:15 پر صلاح الدین کے نزدیک الجزیرہ علاقے میں لینڈنگ کی جو دہشتگرد گروہ داعش کے زیر قبضہ ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری