امریکہ کے بعد بھارت کا بھی پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ


امریکہ کے بعد بھارت کا بھی پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ

بھارتی حکومت نے بھی پاکستان سے جماعۃ الدعوۃ اور اسکے سربراہ حافظ محمد سعید کیخلاف سخت اور ٹھوس کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی حکومت بھی امریکہ کی نقل میں پاکستان سے ’’ڈومور‘‘ جیسے مطالبات کرنے لگی ہے۔

ذرائع کے مطابق، جماعۃ الدعوۃ اور اسکے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف کارروائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے کہا ہے کہ پاکستان ماضی میں بھی جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اور انکے ساتھیوں کیخلاف نظربندی جیسے اقدامات کرتا رہا ہے جیسا کہ گزشتہ روز کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تاہم ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور سرحد پار دہشت گردی میں ملوث تنظیموں کیخلاف ٹھوس اور موثر کارروائی سے ہی پاکستان کے دہشت گردی کیخلاف خلوص نیت اور سنجیدگی کا اظہار ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت عرصے سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد 1267 پر عملدرآمد اور دہشت گرد تنظیموں اور رہنماؤں کیخلاف موثر کارروائی کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی حکام نے حافظ سعید اور جماعۃ الدعوۃ کیخلاف کارروائی کی وجہ نہیں بتائی تاہم یہ ضرور کہا کہ انکے خلاف کچھ کارروائی کرنا ان کیلئے ضروری ہو گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جماعت الدعوہ کے ارکان کے اسلحہ کے لائسنس منسوخ کردیے گئے ہیں، اس تنظیم کے تحت چلنے والے اسکولوں پر حکومت پنجاب کا کنٹرول ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے چند روز سے بھارتی وزیراعظم مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج کی جانب سے پاکستان سے مطالبات کئے جا رہے ہیں کہ وہ دہشتگردی کو ختم کرنے میں عملی کام کرے اور بھارت کو یقین دلائے کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے۔

چند روز بعد ہی بنا وجہ بتائے حافظ محمد سعید اور ان کے ساتھیوں کی نظر بندی، حافظ محمد سعید کی الزام کہ ہمیں امریکہ اور بھارت کی ایما پر نظربند کیا جا رہا ہے، بھارت کا اس خبر پر ڈو مور کا ردعمل ۔۔۔۔ اگر خدا نہ کرے یہ تمام کڑیاں مل گئیں تو خود مختار پاکستان کے  قدموں کی زنجیر ثابت ہوں گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری