سعودی اور اماراتی فوجی ٹریننگ سنٹر پر میزائل حملہ، 80 ہلاک اور 100 زخمی


سعودی اور اماراتی فوجی ٹریننگ سنٹر پر میزائل حملہ، 80 ہلاک اور 100 زخمی

بحیرہ احمرمیں یمنی سرکاری فوج کے میزائل حملے میں سعودی اور متحدہ عرب امارات کے فوجی ٹریننگ سنٹر پر حملے میں کم سے کم 80 فوجی ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق، یمنی سرکاری فوج نے بحیرہ احمر میں واقع آل سعود کے اتحادی افواج کے تربیتی کیمپ پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 180 فوجی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں زقر نامی جزیرے کو نشانہ بنایا گیا جو ٹھیک نشانے پر جا لگا۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ زقر نامی جزیرے میں آل سعود کے اتحادی افواج کو تربیت دی جارہی تھی اور اسی علاقے سے یمن کے نہتے عوام پر حملے بھی کئے جارہے تھے۔

یمنی ذرائع کے مطابق میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق سوڈانی جنگجوؤں سے بتایا جاتا ہے، جو کہ آل سعود کے کرایہ کے فوجی تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری