ایران کو میزائل تجربے کا جواب دینا ہوگا


ایران کو میزائل تجربے کا جواب دینا ہوگا

ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی کوشش ہوگی کہ ایران کو حالیہ میزائل تجربے سے متعلق جواب دیے پر مجبور کرے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترجمان امریکی وزارت خارجہ مارک ٹونر نے کہا: "ایران کی جانب سے حالیہ بیلیسٹک میزائل تجربے سے متعلق رپورٹس سے آگاہ ہوچکے ہیں، ان رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں البتہ اس دوران ایران کی جانب سے غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز رویے کے بارے میں بھی آگاہ تھے اور اس سلسلے میں ہمیں خدشات ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ایران ایسے اشتعال انگیز اقدامات کو روکے"۔

ان کا کہنا تھا کہ "تمام ممالک بالخصوص ایران کو مکمل طور پر اور مؤثر طریقے سے اقوام متحدہ کی قرارداد2231  کی تمام دفعات پر عملدرآمد کرنا چاہئے. جب ایسے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں جو قرارداد کی مکمل خلاف ورزی ہو، ہم ایران کواس سلسلے میں جوابدہ ہونے پر مجبور کرنے کی کوشش کریں گے اور دیگر ممالک سے بھی ایسی ہی توقعات رکھتے ہیں"۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا: "ہم حتمی طور پر بیلیسٹک میزائل سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی دفعات کو (ایران کیخلاف) نافذ کردیں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری