ٹرمپ حکم نامے کے متعلق مشاورت کی جارہی ہے، العبادی


ٹرمپ حکم نامے کے متعلق مشاورت کی جارہی ہے، العبادی

عراق سمیت سات مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی کی نئی امریکی پالیسی کے متعلق رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا: ٹرمپ حکم نامے کے متعلق مشاورت کی جارہی ہے اور قومی مفاد کو سامنے رکھ کر ہی کوئی اہم فیصلہ کیا جائے گا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا ہے کہ عراق اس وقت تکفیری دہشت گردوں سے حالت جنگ میں ہے جس کی وجہ سے بغداد امریکی صدر کے جواب میں امریکی شہریوں کو بھی عراق آنے سے منع نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد کے ذریعے امریکی شہریوں کو بھی عراق میں داخلے کی پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

عراقی پارلیمان نے عرب لیگ اور قوام متحدہ سے امریکہ کے خلاف سخت موقف اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا: سات مسلم ممالک کے خلاف امریکی جارحانہ پالیسی کے خلاف آواز بلند کی جائے۔

العبادی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے کہنے کے باوجود حکومت ایسا نہیں کریگی کیونکہ امریکہ پر پابندی فی الحال عراقی قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔

العبادی کا کہنا ہے کہ اس بارے میں مشاورت جاری ہے بہت جلد کوئی اہم فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران، عراق، شام، سوڈان، لیبیا، یمن اور صومالیہ کے شہریوں پر امریکہ داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کا منہ توڑ جواب دیتےہوئے امریکیوں پر بھی ایران داخلے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری