کربلا میں دہشت گردانہ کارروائی ناکام


کربلا میں دہشت گردانہ کارروائی ناکام

عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مغربی کربلا کے صحرائے الرحالیہ میں دہشت گردوں کی ایک بڑی تخریبی کارروائی کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فورسز نے صوبہ کربلا کے علاقے صحرائے الرحالیہ میں دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، تکفیری دہشت گرد بارود سے بھری ایک گاڑی کو شیعیب ثمیل نامی علاقے میں دھماکے سے اڑانا چاہتے تھے تاہم عراقی فورسز کی بروقت کارروائی سے وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔

عراقی فوج نے بارود سے بھری گاڑی کو تباہ کر کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خال میں ملا دیا ہے۔

عراقی فوج نے مطبیجہ نامی علاقے میں  داعشی درندوں کے ایک حملے کو بھی پسپا کیا ہے جس میں 7 تکفیریوں کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے۔

عراقی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ موصل  کے خبیرات نامی گاؤں میں داعش کا ایک ڈرون طیارہ بھی مار گرایا گیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری