اسرائیل ہم سے باضابطہ معافی مانگے، میکسیکو

خبر کا کوڈ: 1315011 خدمت: دنیا
دیوار مرزی مکزیک

ٹرمپ کے امریکہ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کی حمایت کرنے پر میکسیکو نے اسرائیل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے فیصلے کی حمایت کرنے پر میکسیکو نے اسرائیلی وزیراعظم سے باضابطہ معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میکسیکن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے دیوار کی تعمیر کی حمایت کرنا میکسیکو کے خلاف جارحیت کے مترادف ہے۔

لہٰذا، اسرائیلی حکومت اس حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرے اور میکسیکو سے معافی مانگے۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹویٹر پر ٹرمپ کی جانب سے دیوار کی تعمیر کے فیصلے کی حمایت کی تھی۔

    تازہ ترین خبریں