شامی حکومت مخالف فورسز کے لئے امریکی امداد میں خاطر خواہ اضافہ


شامی حکومت مخالف فورسز کے لئے امریکی امداد میں خاطر خواہ اضافہ

شامی اپوزیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے شام حکومت مخالف فورسز کے لئے دی جانے والی امداد میں اضافہ کردیا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق، شامی اپوزیشن کے ترجمان طلال سیلو کا کہنا ہے کہ نئی امریکی حکومت کی طرف سے شام میں داعش کے خلاف لڑنے والی حزب اختلاف فورسز کی امداد میں خاطر خواہ اضافہ کردیا گیا ہے۔

شامی حزب اختلاف کے ترجمان کے مطابق، امریکی حکام نے پہلی مرتبہ شامی فورسز کو بکتربند گاڑیاں دی ہیں تاکہ الرقہ شہر میں داعش کے خلاف موثر کارروائی کی جاسکے۔

امریکی حمایت یافتہ شامی حزب اختلاف سے وابستہ فورسز الرقہ میں موجود داعش کے خلاف جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

شامی اپوزیشن فورسز کے ترجمان طلال سیلو کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کی طرف سے بکتربند گاڑیوں کا ملنا بہت بڑی کامیابی ہے۔

طلال کا کہنا ہے کہ اوباما کے دور حکومت میں ہمیں صرف ہلکے اور معمولی نوعیت کے ہتھیار دئے جاتے تھے لیکن اب ٹرمپ حکومت کی طرف سے بڑے ہتھیاروں کا دینا امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔

دوسری طرف امریکی وزارت دفاع (پنٹاگن) کا کہنا ہے کہ شامی فورسز کو بکتربند گاڑیاں اس لئے دی گئی ہیں تاکہ وہ داعش کے خلاف موثر کارروائی کرسکے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری