داعش کیلئے عراق سے شام جانے والے تمام راستے بند، حشد الشعبی کا دعویٰ


داعش کیلئے عراق سے شام جانے والے تمام راستے بند، حشد الشعبی کا دعویٰ

عراقی عوامی رضاکار فورسز نے داعش پر شام جانے والا واحد راستہ بھی بند کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، موصل میں آپریشن کرتے ہوئے عراقی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش پر شام جانے والے تمام راستے بند کرکے داعش کا محاصرہ کرلیا ہے۔

حشد الشعبی کے کمانڈر علی الحمدانی کا کہنا ہے کہ داعش کے لئے شام جانے والے راستے پہلے ہی بند کردیے گئے تھے لیکن ایک راستہ ہنوز کھلا تھا، عراقی فورسز نے اب تمام راستوں کو بند کرکے داعش کا محاصرہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب شامی سرحد پر عراقی فورسز کا قبضہ ہوچکا ہے اب داعش کے جنگجو کہیں نہیں جاسکتے ہیں۔

حشد الشعبی کے جنگجوؤں نے عین طلاوی نامی گاؤں پر بھی قبضہ کرلیا ہے اور علاقے کی ایک اہم پہاڑی کو بھی داعش سے آزاد کرالیا گیاہے۔

یاد رہے کہ عراقی فوج، فیڈرل پولیس، عوامی رضاکار حشد الشعبی اور پیشمرگہ فورسز آپریشن کے آغاز سے اب تک سینکڑوں مربع کلومیٹر اور درجنوں دیہاتوں کو دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کراچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری