پاکستانی قوم کے ایران کے ساتھ ثقافتی مشترکات بہت زیادہ ہیں + ویڈیو


پاکستانی قوم کے ایران کے ساتھ ثقافتی مشترکات بہت زیادہ ہیں + ویڈیو

اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام کے تعاون سے پہلی مرتبہ عشرہ فجر کے پہلے ہی روز ایران کی روایتی لوک موسیقی کا اہتمام کیا گیاجو ثقافتی شعبے سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان وسیع بنیادوں پر تعاون اور ان معاہدوں کے اجراء کیلئے جو پہلے ہی عمل میں لائے گئے ہیں، ایک پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کی خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کیساتھ خصوصی گفتگو کا ترجمہ اور ویڈیو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔

"اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں یہ موقع ملا کہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران پہلی مرتبہ انقلاب اسلامی کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر عشرہ فجر کے پہلے ہی روز ایران کی روایتی لوک موسیقی کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان کے مختلف طبقات کی جانب سے جو پرجوش استقبال کیا گیا، در حقیقت ہمارے تصورات سے کہیں زیادہ تھا۔

جو اس بات کی واضح دلیل ہے کہ پاکستانی اور ایرانی قوم کے ثقافتی مشترکات بہت زیادہ ہیں یعنی ایرانی موسیقی کا دنیا کے دوسرے ممالک میں رائج موسیقی سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ایرانی انسانی اور اخلاقی اقدار پائے جاتے ہیں۔ یہ وہی چیز ہے جس کی تمام معاشروں بالخصوص مشرقی معاشرہ کو جو اخلاقی اور سماجی اصولوں پر مرکوز ہے، برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔    

بہرحال ہمیں موقع فراہم کیا گیا کہ پاکستان کے متعلقہ حکام کے تعاون سے ایران کی روایتی لوک موسیقی کا اہتمام کرسکیں اور یہ اقدام مستقبل میں ثقافتی شعبے سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان وسیع بنیادوں پر تعاون اور ان معاہدوں کے اجراء کیلئے جو پہلے ہی عمل میں لائے گئے ہیں، ایک پیش خیمہ ہوسکتا ہے"۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری