پاکستان کے خزانے پر پنپتی حکومت اور عربوں کی دوستی/ مریم اورنگزیب کی تردید


پاکستان کے خزانے پر پنپتی حکومت اور عربوں کی دوستی/ مریم اورنگزیب کی تردید

یوں تو مریم اورنگزیب نے سی ون تھرٹی کے ذریعے نایاب نسل کے گھوڑے کو قطر بھیجنے کی اطلاعات رد کی ہیں تاہم نواز شریف ہی نے پچھلے برس، اعلیٰ نسل کی گائے اور بھینس تحفتا قطر بھجوائی تھیں، اس کو تو رد نہیں کیا جا سکتا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزیراعظم کے خصوصی احکامات کی روشنی میں نایاب نسل کا گھوڑا ’سی ون تھرٹی‘ طیارے کے ذریعے یکم فروری کو امیر قطر کو بھجوائے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

دستاویز کے مطابق طیارہ امیر قطر کو تحفہ پہنچا کر 2 فروری کو وطن واپس لوٹے گا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے متعلقہ حکام کو بھیجے جانے والی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ طیارے کو پہلے 28 جنوری کو روانہ ہو کر 29 جنوری کو واپس آنا تھا، لیکن بعد میں اس کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سی ون تھرٹی کے ذریعے گھوڑا بھیجنے کی اطلاعات مسترد کرتے ہوئے اس خبر کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ کو جعلی دستاویز کی بنیاد پر کوئی بھی خبر نشر کرنے سے قبل اس کی تصدیق کرلینی چاہیے۔

تاہم انہوں نے ذکر کیا کہ چند ماہ قبل قطر کے امیر کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا اور اس موقع پر انہیں گھوڑے کا تحفہ دیا جانا تھا، تاہم پاناما لیکس کیس کے باعث ان کا دورہ منسوخ ہوگیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کے حوالے سے بین الاقوامی نوعیت کی خبر بغیر تصدیق چلانے سے گریز کرنا چاہیے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ ذرائع ابلاغ کو کوئی بھی خبر شائع کرنے سے پہلے مکمل تصدیق کر لینی چاہیئے تاہم اس خبر پر یقین کرنا اس لئے بھی آسان ٹھہرا کیونکہ اِسی ملک کے خزانے سے اِسی حکومت نے اُسی ملک کو، پچھلے ہی سال اعلیٰ نسل کی گائے اور بھینس تحفتا بھیجی تھیں۔

حکومتی ادارے یا نمائندے اس حقیقت کو اس لئے رد نہیں کر سکتے کیونکہ ماضی کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری