وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام قومی کانفرنس برائے بین المذاہب ہم آہنگی کا انعقاد کیا گیا


وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام قومی کانفرنس برائے بین المذاہب ہم آہنگی کا انعقاد کیا گیا

وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام قومی کانفرنس برائے بین المذاہب ہم آہنگی کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد اور زعماء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، تقریب سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مذہب دہشت گردی یا نفرت کا درس نہیں دیتا۔ اگر مذہب کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوا جائے تو معاشرے میں بگاڑ پیدا نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے سیمینارز اور محافل مختلف مذاہب کے افراد کو ایک دوسرے سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنے اور آپس میں مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

قومی بین المذاہب کانفرنس میں عیسائی، سکھ اور ہندو برادری کے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کانفرنس کے اختتام پر متفقہ اعلامیہ بھی پیش کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے نسلی اور مذہیب امتیازات سے بلند ہو کر پاکستان کے تمام شہریوں کے لئے یکساں حقوق کی بات کی تھی، جس پر عمل پیرا ہونے کے لئے تجدید عہد کرتے ہیں۔

کانفرنس میں  متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق، خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد، علامہ قاضی نیاز نقوی، اظہار بخاری اور دیگر نے شرکت کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری