لیہ؛ ٹرک اور اسکول وین کے درمیان تصادم سے 7 طلبا سمیت 10 افراد جاں بحق، 11 زخمی

خبر کا کوڈ: 1316529 خدمت: پاکستان
ٹرک

فتح پور کے قریب ٹرک کی اسکول وین کو ٹکر سے 7 طالب علموں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیہ میں فتح پور کے قریب ایم ایم عالم روڈ پر دھند کے باعث ٹرک بے قابو ہو کر اسکول وین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 7 طالب علم، 2 اساتذہ اور وین کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ 11 بچے زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ شدید زخمیوں کو ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں