جنرل حیسن دھقان: حالیہ میزائل تجربہ کامیاب تھا


جنرل حیسن دھقان: حالیہ میزائل تجربہ کامیاب تھا

ایران کے وزیر دفاع نے حالیہ میزائل تجربے کو کامیاب قرار دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دھقان نے حالیہ میزائل تجربے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ میزائل تجربہ کامیاب تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا: ایران میزائل تجربہ ایٹمی معاہدے اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرارداد کے مادہ 2231 کے بالکل خلاف نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع حسین دھقان نے اقوام متحدہ کی طرف سے ہنگامی اجلاس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئےکہنا تھا  کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کی کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا: ہم نے جو کچھ بھی کیا ہے قومی  اور ملکی مفاد کو مد نظر رکھ کر ہی کیا ہے حالیہ میزائل تجربہ ایرانی دفاعی پروگرام میں شامل تھا، جس کے لئے ہمیں کسی دوسرے ملک سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں تھی۔

وزیر دفاع نے مزید کہا: ایک زندہ قوم کو ہمیشہ اعلیٰ ترین سطح پر دفاعی پوزیشن کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کی ضرورت ہوتی ہے، حالیہ میزائل تجربہ ایران کی دفاعی پالیسی کا حصہ تھا، اسلامی جمہوری ایران کی وزارت دفاع صدر مملکت کے حکم کے مطابق دفاعی پرگرام کو جاری رکھے گی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری