بھارت کی جانب سے ایران کے چابھار بندرگاہ کیلئے خصوصی بجٹ مختص


بھارت کی جانب سے ایران کے چابھار بندرگاہ کیلئے خصوصی بجٹ مختص

بھارتی حکومت نے اپنے سالانہ بجٹ میں ایران کے چابھار بندرگاہ کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی رقم مختص کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چین اور بھارت سالوں سے بحر ہند میں بندرگاہیں تعمیر کرنے سے متعلق تنازعات کا سامنا کر رہے ہیں۔ بھارت کی جانب سے گزشتہ سال چابھار بندرگاہ کی پیشرفت میں کوتاہی کی وجہ سے ایران ناراض ہوگیا تھا تاہم اب دہلی حکومت نے اپنے سالانہ بجٹ میں اس بندرگاہ کی ترقی کیلئے خصوصی رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی حکومت نے اپنے مالی سال جو اپریل کے مہینے سے شروع ہوجاتا ہے، میں 22۔5 ملین ڈالر چابھار بندرگاہ کی تعمیر و ترقی کیلئے مختص کئے ہیں۔

بھارت نے گزشتہ سال مئی کے مہینے میں ایران کیساتھ چابھار بندرگاہ میں کارگو ٹرمینل (600 میٹر) اور کنٹینر ٹرمینل (640 میٹر) کی تعمیر سے متعلق قرارداد پر دستخط کئے تھے۔ بھارتی حکومت نے اس سلسلے میں گزشتہ سال 15 ملین ڈالر مختص کئے تھے۔ بھارتی حکومت نے اسی طرح وعدہ کیا تھا کہ چابھار بندرگاہ منصوبے میں بھی 500 ملین ڈالر سرمایہ کاری کریگا۔

بھارت کے ایگزم بینک نے بھی تعھد کیا ہے کہ چابھار بندرگاہ کی تعمیر و ترقی کے پہلے مرحلے کیلئے 150 ملین ڈالر مختص کریگا۔

بھارتی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہلی حکومت ایران کی جانب سے منصوبے پیش کرنے کا انتظار کررہا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری