برطانوی وزیراعظم کا پناہ گزینوں کے لئے امداد کا اعلان


برطانوی وزیراعظم کا پناہ گزینوں کے لئے امداد کا اعلان

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے پناہ گزینوں کیلئے 30 ملین پاؤنڈ سے زائد امداد کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکہ نے جب پناہ گزینوں کے لئے اپنے ملک کی سرحدیں بند کر دیں تو ایک طرف جہاں کینیڈا کے وزیراعظم نے آگے بڑھ کے پناہ گزینوں کو خوش آمدید کہا، وہیں برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے پناہ گزینوں کیلئے 30 ملین پاؤنڈ سے زائد امداد کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، امدادی رقم پناہ گزینوں کو انسانی تجارت، تشدد سے بچاؤ کیلئے استعمال ہو گی۔

خود کو پوری دنیا کا مائی باپ سمجھنے والے امریکہ کو اب کم از کم ایک بات تو سمجھ آ جانی چاہیئے کہ اگر وہ پناہ گزینوں کی مدد سے ہاتھ کھینچ لے گا تو دنیا میں ان کا ہاتھ تھامنے والے اور بھی بہت ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری