ڈیوس کپ کے آغاز پر پہلے میچ میں پاکستان کو ایران پر برتری حاصل/ تصویری رپورٹ


ڈیوس کپ کے آغاز پر پہلے میچ میں پاکستان کو ایران پر برتری حاصل/ تصویری رپورٹ

اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں ایشیا اوشیانا گروپ 2 ڈیوس کپ کے آغاز پر پاکستان نے پہلے میچ میں ایران پر برتری حاصل کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں ایشیا اوشیانا گروپ 2 ڈیوس کپ کے آغاز پر پہلے میچ میں پاکستان نے ایران پر برتری حاصل کی ہے۔

عقیل خان اور اعصام الحق نے ایرانی کھلاڑیوں شاہین خالدین اور انوشہ شاغولی کو ہرا دیا۔

سنگل مقابلے میں عقیل خان نے شاہین خالدین کو تین صفر سے باہر کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ 12 سال کے بعد پاکستان میں عالمی ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں ایرانی ٹیم شریک ہوئی ہے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی تین سے پانچ فروری تک اسلام آباد میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان میں12 سال کے طویل عرصے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ٹینس کے اس بین الاقوامی مقابلے کی میزبانی کررہا ہے۔ 

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سیکورٹی کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دے کر یہ مقابلہ پاکستان میں ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعصام الحق پاکستان کی اس چار رکنی ٹیم کا حصہ ہیں جو اس تین روزہ مقابلے میں ایران کا مقابلہ کرنے والی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری