ایران آگ سے کھیلنا بند کردے، میں اوباما کی طرح مہربان نہیں، ٹرمپ

خبر کا کوڈ: 1317373 خدمت: ایران
ترامپ و ایران

امریکی صدر ٹرمپ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران آگ سے کھیلنا بند کردے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کو دھمکی دی ہے کہ ایران آگ کے ساتھ کھیلنا بند کردے کیونکہ میں (ٹرمپ) اوباما کی طرح رحم دل نہیں ہوں۔

ٹرمپ نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ایران نے صدر اوباما کی مہربانیوں کی قدر نہیں کی بلکہ آگ کے ساتھ کھیل رہا ہے، میں اوباما کی طرح رحم دل نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے جمعرات کے روز بھی نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ایران کو دھمکی دی تھی کہ ایران کے خلاف تمام آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے میزائل تجربے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام آپشن کھلے ہوئے ہیں۔

امریکی صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تجربے کے جواب میں کہا تھا کہ ایران کے خلاف تمام آپشنز میز پر ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ یہ ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ ایران کے بارے میں اوباما انتظامیہ کا موقف ٹھوس اور سنجیدہ نہیں تھا حالانکہ دونوں ہی ایران کے خلاف ایک ہی سمت میں حرکت کر رہے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں