جیزان میں 6 سعودی بکتربند گاڑیاں تباہ، متعدد فوجی ہلاک

خبر کا کوڈ: 1317450 خدمت: اسلامی بیداری
جیزان

جنوبی سعودی عرب میں یمنی فوج نے کارروائی کرکے 6 سعودی بکتربند گاڑیوں کو تباہ اور متعدد سعودی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج نے جنوبی سعودی عرب کے جیزان میں واقع  آل سعود کے اتحادی فوجی علاقے الفریضہ پر حملہ کرکے 6بکتربند گاڑیاں تباہ کردیا ہے۔

یمنی سرکاری فوج کے حملے میں کم سے کم 6 بکتربند گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں اور کئی سعودی فوجی اہلکار ہلاک یا زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

یمن کے جنگی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ  سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر یمنی فورسز کی پیش قدمی اور حملوں کو روکنے کوشش کر رہے تھے تاہم یمن کی فوج نے ناکام بناتے ہوئے 6بکتربند گاڑیوں کو مکمل طور پر منہدم کردیا۔

 دوسری طرف سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں نے طرفہ نامی جزیرے پر اندھا دھند شیلنگ کرکے یمن کے متعدد  بے گناہ عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی آل سعود کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کیا جس کی وجہ سے کئی بے گناہ شہریوں کو مالی نقصانات برداشت کرنا پڑے۔

یاد رہے کہ آل سعود کے جنگی جہاز یمن پر روزانہ کی بنیاد پر بمباری کررہے ہیں جس کی وجہ سے اب تک ہزاروں یمنی شہید ہوچکے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری