اوروں کو نصیحت، خود میاں فضیحت/ امریکہ ساڑھے 8 ارب ڈالر کے لڑاکا طیارے لے گا


اوروں کو نصیحت، خود میاں فضیحت/ امریکہ ساڑھے 8 ارب ڈالر کے لڑاکا طیارے لے گا

دوسرے ممالک کو اسلحے کی دوڑ سے باز رہنے کی نصیحت کرنے والا امریکہ خود ساڑھے 8 ارب ڈالر کے لڑاکا طیارے لے رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان اور بھارت کو اسلحے کی دوڑ میں شامل نہ ہونے کی تاکید کرنے والے، ایٹمی تجربات کرنے پر شمالی کوریا کو آئے روز دھمکیاں دینے والے، بیلسٹک میزائیل کا تجربہ کرنے پر ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے والے امریکہ نے ساڑھے 8 ارب ڈالر کے لڑاکا طیارے لینے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن سے ساڑھے آٹھ ارب ڈالر مالیت کے ریڈار پر دکھائی نہ دینے والے 90 ایف 35 لڑاکا طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ طیاروں کو ان کی اصل قیمت سے 7 اعشاریہ 3 فی صد کم قیمت پر خریدا جا رہا ہے۔ اس طرح 90 طیاروں کے سودے میں پینٹاگان کو 72 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی بچت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان اور طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن نے جمعے کے روز ایک معاہدے کا اعلان کیا جس کے تحت پینٹاگان ساڑھے آٹھ ارب ڈالر میں 90 جدید ترین ایف 35 طیارے خریدے گا۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ پینٹاگان کی جانب سےاب تک کیا جانے والا کم ترین قیمت خرید کا معاہدہ ہے۔ اس آرڈر میں طیاروں کو ان کی اصل قیمت سے 7 اعشاریہ 3 فی صد کم پر خریدا جا رہا ہے۔

لاک ہیڈ مارٹن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف 35 طیاروں کے پروگرام میں تیزی لانے اور قیمت گھٹانے میں ذاتی طور پر دلچسپی لی ہے۔

لاک ہیڈ اور اس کی شراکت دار کمپنیاں امریکی فوج اور اس کے 10 اتحادیوں کے لیے ایف 35 طیارے بنا رہی ہے۔ ایف 35 کو پرواز کے لیے بہت کم جگہ درکار ہوتی ہے۔ وہ عمودی لینڈ کرنے کی اہلیت بھی رکھتا ہے اور بحری فورسز کے استعمال کے لیے بھی موزوں ہے۔

ذرائع کے مطابق، امریکی محکہ دفاع آنے والے عشروں میں اپنی ایئر فورس کے لیے 391 ارب ڈالر کے جدید جنگی طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری