آج دنیا بھر میں سرطان کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

خبر کا کوڈ: 1317596 خدمت: دنیا
سرطان

اس دن کو منانے کا مقصد، لوگوں میں سرطان سے آگاہی اور اس مرض سے بچاؤ کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، مختلف ممالک میں اس دن کی مناسبت سے اس مرض سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے سول سوسائٹی، حکومتوں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، مذاکرے، واکس اور تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اگر موجودہ صورتحال کو کنٹرول نہ کیا گیا تو 2030 تک کینسر سے متاثرہ افراد کی اموات کئی گنا تجاوز ہونے کا خدشہ ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر سرطان کی بروقت تشخیص ہوجائے تو اس کا علاج ممکن ہے مگر ترقی پذیر ممالک میں سرطان کی ابتدائی تشخیص کی شرح بہت کم ہے جس کی وجہ عوامی آگہی کا فقدان ہے۔

سرطان کی ابتدائی علامات میں مستقل تھکن، وزن میں اچانک کمی، درد، بخار، ہاضمے کی مسلسل خرابی اور کھانسی وغیرہ شامل ہیں۔

    تازہ ترین خبریں