یمن پر سعودی طیاروں کے وحشیانہ حملے جاری


یمن پر سعودی طیاروں کے وحشیانہ حملے جاری

یمن کے نہتے شہریوں پر سعودی طیاروں نے متعدد بار وحشیانہ حملے کئے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی طیاروں نے یمن کے کئی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، سعودی اتحاد کے جنگی جہازوں نے یمن کے صوبے صعدہ پر متعدد بار بمباری کی ہے۔

یمن کے رازح نامی شہر کے علاقے میں سعودی جٹ طیاروں کی بمباری میں ایک اسکول اور کئی مکانات تباہ کردیے گئے ہیں۔

اسی طرح کا ایک حملہ صوبہ ماریب کے صوارح شہر میں کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک یمنی شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق، آل سعود کے جنگی جہازوں نے  شمال مغربی یمن کے حرض شہر کو 5 بار حملوں کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے شہریوں میں نہایت سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔

 اس کے علاوہ «الاعبل»، «الحزم»، «بنی ربیح»، «حریب القرامیش» نامی علاقوں پر بھی شدید بمباری کی گئی۔

واضح رہے کہ سعودی و امریکی افواج کی یمن کے مظلوم عوام کے خلاف ظلم و بربریت جاری ہے جس میں ہزاروں بے گناہ عام شہری خاک و خون میں غلطاں ہو چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری