محض کچھ مسلمانوں کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کی بنا پر 7 مسلم ممالک کو تنہا کرنا ایک غلطی ہوگی


محض کچھ مسلمانوں کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کی بنا پر 7 مسلم ممالک کو تنہا کرنا ایک غلطی ہوگی

وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کرنا، جن کے امریکا میں داخلے پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے، نقصان دہ ثابت ہوگا جبکہ محض کچھ مسلمانوں کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کی بنا پر 7 مسلمان ممالک کو تنہا کرنا ایک غلطی ہوگی

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کرنا، جن کے امریکا میں داخلے پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے، نقصان دہ ثابت ہوگا۔

واشنگٹن میں اپنے 5 روزہ قیام کے دوران احسن اقبال نے متعدد امریکی عہدیداران اور قانون سازوں سے ملاقات کی۔

پاکستانی سفارت خانے میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس حوالے سے کوئی بات محسوس نہیں کی کہ پاکستان کو بھی سفری پابندی کے شکار ممالک میں شامل کیا جائے گا، تاہم 'اگر ایسا ہوا تو یہ نقصان دہ ہوگا'۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور پوری دنیا میں ترقی کے حوالے سے ایک اہم شراکت دار ہے۔

انھوں نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ 1 اعشاریہ 6 ارب مسلمان آبادی میں سے محض کچھ مسلمانوں کے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کی بنا پر 'انھیں تنہا کرنا ایک غلطی ہوگی'۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی اکثریت پر امن ہے اور دیگر مذاہب اور اقوام کی طرح اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری