سعودی فوج الفریضہ کیمپ دوبارہ حاصل کرنے میں ناکام


سعودی فوج الفریضہ کیمپ دوبارہ حاصل کرنے میں ناکام

آل سعود کی اتحادی افواج، یمنی سرکاری فوج سے الفریضہ کیمپ دوبارہ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق، آل سعود کی اتحادی افواج نے یمنی سرکاری فوج سے الفریضہ نامی کیمپ دوبارہ حاصل کرنے کے لئے 7 بار حملہ کیا تاہم یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے منہ توڑ جواب دیکر حملوں کو بری طرح پسپا کردیا ہے۔

جنگی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی مشترکہ کارروائی میں سعودی اتحاد کے کئی حملے پسپا کردئے گئے اور متعدد سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی فوج کے زیرقبضہ الفریضہ کیمپ کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے سعودی اتحادی فوج نے زمینی اور فضائی کارروائیاں شروع کی تھیں، تاہم متعدد حملوں کے باوجود یمنی فوج کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

جمعہ کے روز یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے الفریضہ کیمپ پر قبضہ کرلیا تھا اور سعودی فوج کے خلاف کارروائی میں 6بکتربند گاڑیاں تباہ اور کئی فوجی ہلاک کیا تھا۔

دوسری طرف سعودی جنگی طیاروں کی بمباری سے 5 یمنی شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

یاد  رہے کہ سعودی و امریکی افواج کی یمن کے مظلوم عوام کے خلاف ظلم و بربریت جاری ہے جس میں ہزاروں بے گناہ عام شہری خاک و خون میں غلطاں ہو چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری