سعودی عرب کی مسلسل گرتی ہوئی اقتصادی صورتحال/ مزید 160 پاکستانی بے دخل


سعودی عرب کی مسلسل گرتی ہوئی اقتصادی صورتحال/ مزید 160 پاکستانی بے دخل

سعودی عرب کی مسلسل گرتی ہوئی اقتصادی صورتحال کی وجہ سے بے دخل کئے گئے 160 پاکستانی شہری راولپنڈی پہنچ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 160 پاکستانی بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ راولپنڈی پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، بے دخل کئے جانے والے پاکستانی سعودی عرب میں ویزہ کی مدت ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر مقیم تھے جنہیں سعودی عرب سے آنے والی خصوصی پرواز  SV-3724 سے پاکستان بھجوا دیا گیا ہے۔

امیگریشن حکام نے کوائف کی تصدیق کے بعد انہیں تحویل میں لے لیا۔

واضح رہے کہ پچھلے 3 سال میں مختلف ممالک سے  کم از کم 266،000 پاکستانی بے دخل ہوچکے ہیں۔ ان ممالک میں سر فہرست سعودی عرب ہے جہاں سے اس ملک کی بدترین اقتصادی صورتحال کی وجہ سے قریبا ڈیڑھ لاکھ پاکستانی ڈی پورٹ کئے جا چکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری