مشرقی افغانستان میں سیکورٹی چوکیوں پر داعشی حملے


مشرقی افغانستان میں سیکورٹی چوکیوں پر داعشی حملے

کابل حکومت کے مشرقی افغانستان میں داعش کے خلاف کامیاب آپریشن کی دعوؤں کے باوجود داعش کے حملے جاری ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کوت کے گورنر کا کہنا ہے کہ داعش سے وابستہ مسلح افراد نے سید احمد نامی علاقے میں موجود افغان سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر دھاوا بول دیا ہے۔

گورنر کا مزید کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان 4 گھنٹے تک گھمسان کی لڑائی جاری رہی تاہم دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہوگئے۔

گورنر سید الرحمان کا کہنا ہے کہ داعش کے حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے ہیں، افغان سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 مسلح داعشی جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔

سید الرحمن کا کہنا ہے کہ داعشی کارندے لاشیں چھوڑ کرفرار ہوگئے، لاشوں میں غیر ملکی بھی ہیں۔

سید الرحمن نے دعوی کیا ہے کہ مارے جانے والوں میں پاکستان کے علاقے اورکزی کے باشندے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں داعش کی نقل وحرکت بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف ہراس پایا جاتا ہے۔

دوسری جانب افغان حکومت، طالبان اور داعش کے سامنے روز بروز بے بس ہوتی جارہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری