مصر بھی سی پیک کا حصہ بننے کا خواہاں


مصر بھی سی پیک کا حصہ بننے کا خواہاں

مصر نے پاک چین اقتصادی راہداری میں شمولیت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، مصر کے پاکستان میں تعینات سفیرنے سی پیک کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار پارلیمنٹ ہاوس میں کیا جہاں وہ ایاز صادق سے ملاقات کے لئے گئے تھے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے مصر کی اس تجویز کو سراہتے ہو ئے کہا کہ حقیقی طور پرخطے میں سی پیک کے منصوبے سے معاشی انقلاب کی نئی راہیں کھلیں گی۔ چین سے مصر کی تجارتی منڈیوں سمیت یورپ اور افریقہ تک تجارتی رسائی حاصل کرنے کے لیے مہینوں بحیرہ عرب، بحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں سفر کرنا پڑتا تھا۔

تاہم اب سی پیک کے ذریعے یہ راستہ دنوں میں اپنا سفر مکمل کر لے گا۔ سردار ایاز صادق نے تاکید کی کہ مصر سمیت مشرق وسطی کے دیگر ممالک کو بھی خوشحالی کی اس راہداری سے مستفید ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ایران، افغانستان، سعودی عرب، برطانیہ اور جرمنی بھی سی پیک کا حصہ بننے کے لیے دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔

خطے میں پاک چین اقتصادی راہداری کی بڑھتی ہوئی مقبولیت، اس منصوبے کی کامیابی اور اہمیت کی ناقابل تردید دلیل ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری