عین الفیجہ اور دمشق کے آزاد شدہ چشموں سے تسنیم نیوز کی خصوصی تصاویر


عین الفیجہ اور دمشق کے آزاد شدہ چشموں سے تسنیم نیوز کی خصوصی تصاویر

شامی مسلح افواج نے 9دن پہلے عین الفیجہ نامی علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کراکے دمشق کے شہریوں کو پانی کی سہولت فراہم کی تھی۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دمشق کے مضافات میں 144 من جملہ «جدیدة الوادی، أشرفیة الوادی، بسیمة، عین الخضراء، عین الفیجة، دیرمقرن، کفیر الزیت، دیر قانون، الحسینیة، کفر العوامید، برهلیا، هریرة، إفرة وسوق وادی بردی» نامی علاقے موجود ہیں اور لبنان کی سرحد بھی انہی علاقوں  سے ملتی ہے اور عین الفیجہ کے چشمے بھی اسی خطے میں پائے جاتے ہیں۔

وادی بردی کے کمانڈر کمال کا تسنیم نیوز کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وادی میں دہشت گردوں کے خلاف آپرشن 33 دنوں میں مکمل کرکے دہشت گردوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا جس کی وجہ سے اب علاقہ مکمل طور پر دہشت گردوں سے آزاد ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ دمشق کے لئے وادی بردی نامی علاقہ نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پانی کا ایک بڑا ذخیرہ اسی علاقے میں موجود ہے، اس گاؤں پر داعش نے  قبضہ کرکے  دمشق کے 6 میلین سے زائد شہریوں کو پانی جیسی نعمت سے محروم کردیا تھا۔

شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف ایک منفرد کارروائی کرتے ہوئے دہشگردوں کو زبردست شکست دی تھی اور عین الفیجہ پر شامی قومی پرچم نصب کیا گیا تھا، عین الفیجہ سے دہشت گردوں کی پسپائی کے بعد اب دمشق میں پانی کا بحران ختم ہوگیا ہے۔

کمانڈر کمال کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں شدید سردی اور برف باری کے باوجود سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی اور دہشت گردوں کی طرف سے نصب شدہ کئی بارودی سرنگیں بھی ناکارہ بنائی گئی اور اب علاقہ مکمل طور پر پُرامن ہے۔

کمال کا کہنا ہے کہ شامی فوج کو آپریشن کے دوران مزاحمت کا سامنا رہا اور فوج نے نہایت مہارت کے ساتھ چشمے کے اطراف میں نصب شدہ کئی بموں کو ناکارہ بنایا۔

شامی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ چشموں کے مضافات کو صرف 4گھنٹے کی کارروائی میں کلیئر کردیا گیا اور متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

شامی حکومت کے پانی مہیا کرنے والی ٹیموں نے فوری طور پر پائپ لائن کو تعمیر کرنے کا کام شروع کرکے شہریوں کیلئے پانی کی ترسیل بحال کردی ہے۔

شامی فوج کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ ہم اس کامیابی پر شہدا کے خاندان اور زخمیوں سمیت شام کے صدر بشارالاسد اور پوری قوم کی خدمت میں ھدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔

الفیجہ میں دہشت گردوں کو شکست کے بعد حکومت نے النصرہ فرںٹ کے 1142 مسلح دہشت گردوں اور 670 ان کے حامیوں کو باقاعدہ طور پر ادلب منتقل کردیا ہے۔

لبنان کی سرحد سے غیر ملکی دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد وادی بردی میں داخل ہوگئی تھی اور دمشق کے لاکھوں شہریوں پر پانی بند کردیا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ ان علاقوں میں «أحرار الشام، جبهة النصرة، لواء أبدال الشام و صقورالشام» جیسے دہشت گرد عناصر شامی فوج کے خلاف لڑرہے تھے اب ان تمام گروہوں کا قلعہ قمع کرکے علاقے کو مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے اور علاقے میں جشن کا سما ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری