لبنان کے وزیر سیاحت تہران پہنچ گئے

خبر کا کوڈ: 1319539 خدمت: ایران
ایران و لبنان

لبنانی وزیر تہران میں منعقد ہونے والی 10ویں بین الاقوامی سیاحتی نمائش میں بھی شرکت کریں گے.

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے وزیر سیاحت 'اوادس کیدنیان' اتوار کے روز ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔

لبنانی وزیر کا کہنا ہے کہ تہران کا دورہ ایرانی ہم منصب کی دعوت پر کیا گیا ہے۔

اوادس کیدنیان  کا کہنا تھا کہ لبنان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سیاحتی شعبے میں دوطرفہ تعلقات میں توسیع کا خواہاں ہے۔

 رپورٹ کے مطابق لبنانی سیاحتی وزیر ایرانی ثقافتی اور سیاحتی ادارے کی سربراہ 'زہرا احمدی' کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔

اوادس کیدنیان اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تازہ ترین خبریں