یمنی سرکاری فوج کا "ریاض" پر بیلیسٹک میزائل سے حملہ


یمنی سرکاری فوج کا "ریاض" پر بیلیسٹک میزائل سے حملہ

یمنی سرکاری فوج نے سعودی دارالحکومت ریاض پر بیلیسٹک میزائل سے حملہ کردیا ہے جس کی وجہ سے ریاض میں حکام کی نیندیں اڑ گئیں ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی  سرکاری فوج نے سعودی دارالحکومت ریاض کے نزدیک المزاحمیہ آرمی بیس پر ایک میزائل حملہ کیا ہے جس سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

حملے کے بعد ریاض کے بعض شہریوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ ہم نے خوفناک دھماکے کی آواز سنی ہے۔

میزائل حملے کے بعد یمنی سرکاری  فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی ا تحادی افواج کے وحشیانہ حملوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ  پوری طاقت کے ساتھ اپنے ملک کا دفاع کیا جائے گا، ہمارے پاس اس سے بھی زیادہ دور تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ریاض پر داغے جانے والے میزائل کی رینج 800 کلومیٹر بتائی جاتی ہے جو ٹھیک نشانے پر لگا ہے، سعودی حکام نے اب تک نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ اگر یمن پر مسلط کردہ جنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ریاض پر مزید میزائل داغے جائیں گے۔

یاد رہے کہ یمنی سرکاری فوج نے اس سے پہلے بھی ریاض پر میزائل حملہ کیا تھا تاہم سعودی حکام نے ریاض کے بجائے مکہ مکرمہ پر حملے کی خبر دے کر دنیا کو گمراہ کرکے اپنے لئے حمایتی پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی تھی۔

 گزشتہ سال یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز ائیربیس پر برکان میزائل داغا تھا جس کی وجہ سے سعودی اور ان کے  حامی حیران ہو گئےتھے، کیوںکہ یمن کے خلاف جنگ کے دو سال بعد، میدان جنگ میں فتح اور بالادستی کے بارے میں سعودی کمانڈروں اور حکام کی متعدد تقریروں کے باوجود، یمنی قوم دفاعی حالت سے نکل کر جارحانہ انداز میں حملہ آور ہونے جا رہی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری