کے پی کے میں ریلوے کی ای ٹکٹنگ کا آغاز


کے پی کے میں ریلوے کی ای ٹکٹنگ کا آغاز

خیبرپختونخوا میں مسافروں کی سہولت کے مد نظر ریلوے کی ای ٹکٹنگ شروع کردی گئی ہے جس کے تحت مسافر ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کراسکیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، دنیا میں بہت سے ممالک میں ریلوے کے لیئے ای ٹکٹنگ کا نظام بڑی کامیابی سے چل رہا ہے۔

اس نظام کا پاکستان میں انعقاد محکمہ ریلوے کے لئے ایک نئے سنہرے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق، ڈویثرنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے پشاور محمد سفیان نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں ریلوے کی ای ٹیکٹنگ شروع کردی ہے، جس کا باقاعدہ آغاز 22 فروری سے ہو جائے گا۔

مذکورہ منصوبے کے تحت پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ اور درگئی کو ریل کے ذریعے منسلک کیا جائے گا جس سے صوبے کی چالیس فیصد آبادی کو فائدہ ہوگا۔

اس نئے نظام کی مدد سے مسافرین گھربیٹھے آن لائن بکنگ کرا سکیں گے جس کے سبب اپنا بہت سا قیمتی وقت بچا سکیں گے۔

واضح رہے کہ آن لائن رقم ادائیگی کے بعد مسافروں کو موبائل پر ٹکٹ موصول ہوگا۔

آن لائن ٹکٹ خریدنے کے علاوہ مسافروں کو ٹرین کی آمد، روانگی اور تاخیر کا بھی پتہ چل سکے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری